بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے 12 ارب 29 کروڑ روپے کے منصوبے شامل

21

کوئٹہ:

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) پروگرام کے تحت صوبے میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

مالی سال 2025-26 کے دوران بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبوں پر 5 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کیے گئے جبکہ ان منصوبوں پر 100 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔

مالی سال 2026-27 کے دوران صوبے کے 41 اضلاع میں 183 سڑکوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کے لیے 7 ارب 20 کروڑ 44 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب 29 کروڑ 34 لاکھ روپے کی لاگت کے منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔

ان منصوبوں کے ذریعے دور دراز علاقوں میں آمدورفت کی مشکلات کم کرنے، مختلف علاقوں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور عوام کو آسان سفری سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }