سہ روزہ سندھ اسپیشل گیمز 2026 کا سکھر میں باقاعدہ آغاز ہوگیا، مہمان خصوصی وزیرکھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے سکھر اسپورٹس کلب میں گیمز کا افتتاح کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گیمز میں صوبے بھر سے ایک ہزار کے لگ بھگ خصوصی کھلاڑی 11 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، گیمز میں 550 کھلاڑی بااختیار افراد کی کیٹیگری میں شریک ہیں، اوپن کیٹیگری میں بھی مقابلے ہورہے ہیں۔
وزیرکھیل سردار محمد بخش خان مہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت خصوصی افراد کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے، صوبائی حکومت سندھ یوتھ کارڈ خصوصی افراد کوبھی جاری کرے گی۔
حیدرآباد اگلے سندھ اسپیشل گیمز کی میزبانی کرے گا،افتتاحی تقریب میں سیکریٹری کھیل منورعلی مہیسر، سیکریٹری پرسن وودھ ڈس ایبیلٹی اپارٹمنٹ طحہٰ فاروقی، ڈائریکٹرکھیل ڈاکٹراسد اسحاق، کمشنر سکھر و دیگر موجود تھے۔