ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم

21

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جو 15 کھلاڑی انہیں دیے گئے ہیں، ان سے بہترین کارکردگی لینا ان کی ذمہ داری ہے، جبکہ سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے اور ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں ہوتا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں مثبت چیزیں دیکھنے کو ملیں گی، اسکواڈ میں کئی نئے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو پیغام واضح ہے، کھلاڑیوں کو اپنا قدرتی کھیل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اپنی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے اور وہ روز کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں اور بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ جہاں ان سے رائے طلب کی جاتی ہے، وہ ضرور اپنی تجاویز دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }