انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

16

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

الامارات میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کی ٹیم نے 338 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 50 اوورز میں حاصل کیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان کشیا رائے چندانی 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آریاویر سہواگ 58، منال چوہان 47، وی کے وینیتھ 24، انوے ڈراوڈ 19، ارجن راجپوت16، یشبردن چوہان 9، آریان سوسانی 9 اور کاویا پریش پٹیل 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

موہت الوا 49 اور چگُوروپتی ونکٹا نے 11 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے 3 اور نقاب شفیق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ علی رضا، محمد صیام اور حسنین ڈار نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز اسکور کیے۔

اوپنر بیٹر عثمان خان 107 رنزبنا کر نمایاں رہے۔ عبدالقادر 80، کپتان فرحان یوسف 63، حیام خان 21، احمد حسین 17، نقاب شفیق 11، حمزہ ظہور 10، محمد صیام 7 اور حسنین عباس ڈار 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رضوان اللہ 4 اور علی رضا بغیر کوئی رن اسکور کیے ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے کاویا پریش پٹیل نے 4 اور چگُوروپتی ونکٹا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ارجن راجپوت 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }