حیدرآباد:
حیدرآباد میں آٹو بھان روڈ پر ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور نوجوان گارڈ جاں بحق ہوگیا، نامعلوم افراد لاش قاسم آباد کے نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر لواحقین نجی اسپتال پہنچے، جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر سنی تحریک کے رہنما عابد قادری بھی سول اسپتال پہنچ گئے، لواحقین کے مطابق نجی اسپتال انتظامیہ نے نوجوان کی لاش اسپتال لانے والے افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے انکار کردیا۔