نسیم شاہ نمونیا کے بعد ایک اور بیماری میں مبتلا، شائقین افسردہ

100

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ  نمونیا   کے بعد کورونا وائرس کا  بھی شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نمونیا کے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ بھی مثبت آگیا ہے۔

نسیم شاہ اس وقت لاہور  کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  فاسٹ بولر نسیم شاہ  کو چیسٹ انفیکشن  کے باعث دو روز قبل اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں  ٹیسٹ کرانے پر ان میں نمونیا  کی تشخیص ہوئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کررہا ہے۔

Advertisement

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے باقی دو میچز اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }