پاکستان جونیئر لیگ کے 12 غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

92

پی سی بی کے زیر اہتمام شروع ہونے والی پاکستان جونئیر لیگ میں شرکت کے لیے 12 غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 6 اکتوبر بروز جمعرات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والی پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں حصہ لینے کے لیے 12 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں برطانیہ کے آٹھ، افغانستان سے تین اور سری لنکا سے ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

جونئیر لیگ میں شرکت کرنے والے بقیہ 12 غیر ملکی کھلاڑیوں کے اگلے دو سے تین روز میں پہنچنے کی امید ہے۔ مقامی کھلاڑی بھی ویک اینڈ پر اپنے اپنے گھروں سے لاہور پہنچیں گے۔

گزشتہ رات اور آج صبح لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں اللہ محمد غضنفر (راولپنڈی رائڈرز)، آرچی لینہم (مردان واریئرز)، جیمز راس ووڈ (حیدرآباد ہنٹرز)، جوزف ایکلینڈ (گوادر شارک)، ابراہیم مسعود (حیدرآباد ہنٹرز)، گیبریل گیلمین شامل ہیں۔

Advertisement

فائنڈلے (بہاولپور رائلز)، جارج تھامس (مردان واریئرز)، لوک مارٹن بینکن اسٹائن (گوادر شارک)، شیون ڈینیئل (گوجرانوالہ جائنٹس)، تھامس اسپین وال (گوجرانوالہ جائنٹس)، ننگیالیا خروٹائی (بہاولپور رائلز) اور اولی کاکس (مردان واریئرز)۔

کھلاڑیوں نے کھیل کے کچھ عظیم کھلاڑیوں کی موجودگی میں پی جے ایل کھیلنے پر اپنے جوش کا اظہار کیا جو ٹورنامنٹ کے دوران بطور سرپرست کام کریں گے۔

Advertisement

مینٹور روسٹر میں گیم کے لیجنڈز جاوید میانداد (لیگ مینٹور)، عمران طاہر (بہاولپور رائلز)، شعیب ملک (گوجرانوالہ جائنٹس)، سر ویوین رچرڈز (گوادر شارک)، ڈیرن سیمی (حیدرآباد ہنٹرز)، شاہد آفریدی (مردان واریئرز) شامل ہیں۔ اور کولن منرو (راولپنڈی رائڈرز) شامل ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }