پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

54

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سبب  ٹیسٹ سیریز کے شیڈول اور وینیوز میں تبدیلی سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان ٹیسٹ سیریز اب کراچی سے شروع کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ انگلش بورڈ سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کے لیے 27 نومبر کو پاکستان پہنچنا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }