ابوظہبی(اردوویکلی)::معروف سماجی شخصیت سابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی ،صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی وچئیرمین الصدیق ٹریڈنگ چوہدری محمدصدیق 80ویں یوم پیدائش کے موقع پراپنے صاحبزادے وقاص صدیق چوہدری،فہدصدیق چوہدری،پوتے عیسی وقاص چوہدری اوراپنی پوتیوں کے ہمراہ سالگرہ کاکیک کاٹتے ہوئے۔چوہدری محمدصدیق 2جنوری 1945کوضلع سیالکوٹ میں پیداہوئے اورپھربسلسلہ روزگار 1969میں متحدہ عرب امارات آگئےانتہائی محنت اورلگن سے دیارغیرمیں پاکستانی کمیونٹی میں اپنی شناخت پیداکی اوربزنس کمیونٹی میں ممتازمقام حاصل کیا،چوہدری محمدصدیق عرصہ 56 سال سے یواے ای میں مقیم ہیں،ہماری دعاہے اللہ تعالی چوہدری محمدصدیق صاحب کوصحت وتندرستی والی عمردرازعطافرمائے آمین