سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جنوبی کورین صدر سے ملاقات

102

سعودی  ولی عہد  محمد بن سلمان کی  سیول میں جنوبی کورین صدر سے  ملاقات ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  سعودی ولی عہد نے جنوبی ایشیا کے دورے کا آغاز جنوبی کوریا کے دو روزہ دورے سے کیا ہے۔

جنوبی کوریا میں اپنے دورے کے دوسرے دن سعودی ولی عہد نے جنوبی کورین صدر سے ملاقات کی۔

جنوبی کورین صدر نے کہا کہ   سعودی عرب معیشت اور توانائی کے شعبے  کے لیے کلیدی شراکت دار ہے۔ ویژن 2030 منصوبے میں  جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون بڑھانے کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوم پراجیکٹ، دفعی صنعت، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی امید ہے۔

Advertisement

اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ  ہائیڈرو انرجی اور کاربن کییچر  ٹیکنالوجیز میں جنوبی کوریا کا تعاون چاہتے ہیں۔اسمال نیو کلیئرری  ایکٹر ٹیکنالوجی میں بھی جنوبی کوریا کا تعاون چاہتے ہیں۔

جنوبی کوریا کی جانب سے کہا گیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کی مذمت کی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }