پاکستان ویمن ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان

82
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےجنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کےخلاف  قومی ویمن ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق ناہیدہ خان جنوبی افریقا کےخلاف سیریز میں خواتین ٹیم کی منیجر مقرر کی گئی ہیں۔

عائشہ اشعر ایشین گیمز کےلیے پاکستان ویمن ٹیم کی منیجر برقرار ہیں جبکہ محتشم رشید جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ایشین گیمز میں عبوری ہیڈ کوچ تعینات کیے گئے ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق ہیڈ کوچ مارک کولز کے مستعفی ہونے کے بعد محتشم رشید کو عبوری ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا ہے جبکہ کامران حسین ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ ہوں گے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق توفیق عمر بیٹنگ کوچ، محمد اسفند یار اٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، زبیر احمد انالسٹ، رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ اور سید نذیر احمد منیجر مقرر کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }