پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت سے مقابلے کے لیے سری لنکا روانہ

109

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کے بعد پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں سری لنکا روانہ ہوگئیں، دونوں ٹیمیں ملتان سے خصوصی پرواز سے کولمبو روانہ ہوئیں۔

پی سی بی کے مطابق ٹیم رات 3 بجے چارٹرڈ فلائٹ سے روانہ ہوئی، کولمبو سے ٹیم بس کے ذریعے کینڈی جائے گی۔

جمعے کو پاکستان پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک ٹریننگ کرے گی۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 2 ستمبر کو پالے کیلے میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی کینڈی پہنچ گئی ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }