سیکیورٹی اداروں کا افسر اور صحافی بن کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

21

رنگ محل پولیس نے سیکیورٹی اداروں کا جعلی افسر اور صحافی بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت سخاوت کے نام سے ہوئی، جو خود کو آرمی، رینجرز اور پولیس کا افسر ظاہر کرتا تھا۔ ملزم پر جعلی شناخت استعمال کرکے شہریوں کو بلیک میل اور رقم بٹورنے کا بھی الزام ہے۔ ملزم موقع کی مناسبت سے خود کو مختلف ٹی وی چینلز کا صحافی بھی ظاہر کرتا رہا۔

ملزم کے قبضے سے سیکیورٹی فورسز کے یونیفارم آرٹیکلز اور موبائل فون برآمد ہوا جبکہ ملزم کی سوشل میڈیا پروفائلز پر مختلف فورسز کی وردیوں میں تصاویر بھی سامنے آئیں۔

تھانہ رنگ محل میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 450/26 درج ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کے نام کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ شہری صرف وردی دیکھ کر کسی پر اعتماد نا کریں، شناخت کی تصدیق ضرور کریں۔ جعلی اہلکار کی اطلاع فوری پولیس کو دیں، خاموش نا رہیں۔ شہریوں کا بروقت تعاون جعلسازوں کی گرفتاری میں مددگار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }