پشاور؛ چڑیا گھر میں نایاب نسل کے شیر کے بچے بیمار، ویڈیو وائرل

16

پشاور چڑیا گھر میں شیر کے بچے بیماری کے باعث لڑ کھڑانے لگے، چلنے پھرنے سے قاصر شیر کے بچوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے چڑیا گھر میں شیر کے بچوں کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

چڑیا  گھر انتظامیہ کے مطابق وائٹ لائن کے تین بچوں کی عمریں 8 ماہ ہیں، سفید شیروں کے بچوں کے چلنے کے انداز میں خرابی پائی گئی ہے، سفید شیروں کے بچوں میں پیدائشی یا جینیاتی بیماری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ویٹرنری سیکشن کا کہنا ہے کہ شیروں کے بچوں کے ایکسرے میں ہڈیوں کی ساخت معمول کے مطابق پائی گئی، ایکسرے میں ہڈیوں کی کوئی نمایاں خرابی سامنے نہیں آئی جبکہ خون کے ٹیسٹ اور معدنیات کی جانچ کے نتائج بھی معمول کے مطابق قرار دیے گئے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق سفید شیروں کے بچوں کو غذائی اجزا اور معدنیات کے سپلیمنٹس دیے جا رہے ہیں، سفید شیروں کے بچوں کی صحت، نقل و حرکت اور خوراک کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا جانوروں کی صحت اور دیکھ بھال کے لیے الرٹ رہتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }