ورلڈ کپ میچ میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا گیا

103
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارت میں ورلڈ کپ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کولکتہ میں کھیلے گئے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے حراست میں لیے گئے افراد میں سے 2 جھارکنڈ جبکہ 2 کولکتہ کے ہی رہائشی ہیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو گیٹ نمبر 6 جبکہ دیگر 2 افراد کو بلاک جی 1 سے حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے چاروں افراد نوجوان ہیں اور انہوں نے اسٹیڈیم میں احتجاج کے طور پر صرف فلسطین کا جھنڈا لہرایا تھا اور کوئی نعرہ نہیں لگایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }