ابوظہبی میں دو نئے ڈرب ٹول گیٹ غنتوت اورالقرم 4 مئی سے 24/7 کام کریں گے۔
ابوظہبی میں دو نئے ڈرب ٹول گیٹ، غنتوت اورالقرم 4 مئی سے 24/7 کام کریں گے۔
فی کراسنگ 4درہم فیس اداکرنا ہوگی۔
جوڈرائیورٹول گیٹ سے بچناچاہتے ہیں وہ متبادل راستہ بھی اختیارکرسکتے ہیں
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر (آئی ٹی سی)، جو محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہے، نے ابوظہبی کے درب ٹول گیٹ سسٹم میں دو نئے درب گیٹ متعارف کرائے ہیں، ٹول سسٹم مرکزی سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو بڑھانے، سڑکوں کے نیٹ ورک کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور بھیڑ کو کم کرنے کے لیے دارالخلافہ ابوظہبی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
دو گیٹ، جو غنتوت میں شیخ مکتوم بن راشد اسٹریٹ پر اور شیخ زاید اسٹریٹ کے داخلی اور خارجی راستے پر واقع واحۃ الکرامہ اسٹریٹ پر ہوں گے، 4 مئی 2026 سے 24/7 کام کریں گے۔ ان کے نام غنتوت ٹول گیٹ اور القرم ٹول گیٹ ہوں گے۔
القرم ٹول گیٹ شیخ زاید سٹریٹ کے داخلی اور خارجی راستے پر واحۃ الکرامہ اسٹریٹ پر واقع ہوگا۔ یہ مقام ڈرائیوروں کو شیخ راشد بن سعید سٹریٹ یا خلیج العربی (عربین گلف) سٹریٹ کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
غنتوت ٹول گیٹ غنتوت میں شیخ مکتوم بن راشد اسٹریٹ پر واقع ہوگا۔ سڑک استعمال کرنے والے متبادل راستے کے طور پر شیخ محمد بن راشد المکتوم سٹریٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
یادرہےموجودہ چار ٹول گیٹ شہر کے اہم داخلی راستوں پر واقع ہیں۔ وہ شیخ خلیفہ پل، شیخ زاید پل، المقطع پل اور مصفح پل پرواقع اورپہلے سے ایکٹو ہیں۔
انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر نے مزید کہا کہ فی کراسنگ 4 درہم کی ٹول فیس لاگو ہوگی،امارات میں منظور شدہ ٹول سسٹم کے مطابق، درج ذیل زمروں جس میں بزرگ شہری، سپیشل عزم کے لوگ، کم آمدنی والے شہری، اور ریٹائرڈ شہریوں کے لیئے ایک گاڑی اس فیس سے مستثنی ہے۔