متحدہ عرب امارات نے ہمیں عزت، مواقع اور ایک محفوظ ماحول فراہم کیا(روحیل ظفرشاہی)۔
متحدہ عرب امارات نے ہمیں عزت، مواقع اور ایک محفوظ ماحول فراہم کیا
ایرانی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اورہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑے ہیں(روحیل ظفرشاہی)۔
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::موجودہ ایران۔اسرائیل کشیدگی اور خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال پر مجھ سمیت پوری پاکستانی کمیونٹی کوگہری تشویش ہے۔ جنگ اور تشدد کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہوتے بلکہ یہ ہمیشہ بے گناہ انسانوں کی جانوں اور خطے کے امن کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارمعروف سماجی کارکن، پاکستان کرسچن کونسل متحدہ عرب امارات روحیل ظفرشاہی نے خطے کی موجودہ صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
روحیل ظفرشاہی نے کہا میں خلیجی ممالک خصوصاً متحدہ عرب امارات جیسے پرامن اور ترقی پسند ملک کے خلاف ایران کی کسی بھی جارحیت یا حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ متحدہ عرب امارات ایک ایسا ملک ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو بلا امتیاز مذہب، قومیت اور رنگ و نسل کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے۔ یہاں لاکھوں غیر ملکی، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، امن، احترام اور بہتر مستقبل کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
میں خود ایک پاکستانی ہوں اور اپنے وطن پاکستان سے بے حد محبت کرتا ہوں۔ پاکستان میری پہچان ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ لیکن متحدہ عرب امارات وہ ملک ہے جس نے ہمیں عزت، مواقع اور ایک محفوظ ماحول فراہم کیا۔ اسی وجہ سے میں اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں اور اس ملک سے بھی اتنی ہی محبت اور احترام رکھتا ہوں۔
ایک سادہ اور عام فہم اصول ہے کہ آپ جس ملک میں روزگار کے لیے مقیم ہیں وہاں اگر مشکل وقت آئے تو نمک حلال رہیں ، اس کے وفادار رہیں اس ملک نے آپ کو روزگاراور تحفظ دیا، پناہ دی خواہ وہ سعودی عرب ہویا یو اے ای ہو کوئی بھی ملک جہاں آپ رہتے اس کے خلاف مت جائیں
میرا ایران کی قیادت سے مطالبہ ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے امن، مذاکرات اور ذمہ داری کا راستہ اختیار کرے۔ کسی بھی صورت میں بے گناہ لوگوں یا پرامن ممالک کو نشانہ بنانا قابلِ قبول نہیں ہو سکتا۔ہم سب کو مل کر مشرقِ وسطیٰ اور پوری دنیا میں امن، رواداری اور انسانی احترام کو فروغ دینا چاہیے اللہ سب کومحفوظ فرمائے آمین