طارق جاویدقریشی کی جانب سے فیملیزافطارڈنرتقریب کااہتمام۔
دوست احباب کی فیملیزسمیت شرکت۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::معروف ٹرانسپورٹرصدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاویدقریشی نے اپنی رہائش گاہ پرایک پرتکلف فیملیزافطارٖڈنرتقریب کااہتمام کیا جس میں العین سے راجہ خالد محمود،مسٹرنویداحمد،شارجہ سےمحمدرفیع،جبکہ ابوظہبی سے راجہ محمدشفیق جنجوعہ،چوہدری محمداصغر،چوہدری ارشد،تنویرالاسلام قریشی نے فیملیزکے ہمراہ شرکت کی اس موقع پرراجہ عثمان شفیق جنجوعہ،راجہ عبداللہ شفیق جنجوعہ ،بلال احمد،محمدفیضان ،عبداللہ خالدراجہ،عبدالاحد راجہ،مسٹراحمدنوید،مسٹرمحمدمعازنوید ،مسٹرمحمدمعیزنویدبھی موجودتھے۔میزبان طارق جاویدقریشی نے حسب معمول مہمانوں کاخندہ پیشانی سے استقبال کیا۔مہمانوں کی تواضع عمدہ لذیذکھانوں اور عریبک روائتی مشروبات سے کی گئی۔یادرہے طارق جاویدقریشی ماہ رمضان کے آغازسے دوستوں کے اعزازمیں ہرروزاپنے ہاں افطاری کی تقریب منعقدکرتے چلے آرہے ہیں