یواے ای میں پاکستانی سفارتی مشنز20 جولائی سے ای پاسپورٹ کی درخواستیں وصول کرینگے

3,378

 سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی اورپاکستان قونصلیٹ دبئی20 جولائی سے ای پاسپورٹ کی درخواستیں وصول کرینگے ۔

 پانچ سال والےنارمل ای پاسپورٹ 36صفحات کی فیس 145درہم جبکہ ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس235درہم مقررکی گئی ہے۔

دس سال والے نارمل ای پاسپورٹ کی فیس215درہم جبکہ ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس355درہم ہوگی۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کومطلع کیاجاتاہے کہ حکومت پاکستان نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے مقررکردہ معیار کے مطابق 20 جولائی 2026 سے ای پاسپورٹ کےآغازکااعلان کیاہے
اس مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی اور پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی سے ابوظبی اور دبئی میں پاکستانی شہریوں کی پاسپورٹ درخواستیں صرف ای پاسپورٹ (e-Passport) کی کیٹیگری میں وصول کی جائیں گی۔
سفارتی مشنز کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 20 جولائی سے ہوگا، جبکہ موجودہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRP) اپنی مدتِ معیاد مکمل ہونے تک بدستور قابلِ استعمال رہیں گے۔
حکومت کی جانب سے  مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست کی سہولت بھی پہلے کی طرح دستیاب رہے گی، تاکہ درخواست گزار آسانی سے اپنی دستاویزات کی تجدید یا نئے ای پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکیں۔
جن پاکستانیوں کے موجودہ پاسپورٹس کی معیاد6ماہ سے زائدہے انہیں تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست اس وقت جمع کروائیں جب باقی ماندہ معیاد چھ ماہ سے کم رہ جائے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیئے آن لائن پاسپورٹ درخواست کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
مزیدمعلومات اورآن لائن درخواست کے لیئے ڈائریکٹرجنرل آف امیگریشن ینڈپاسپورٹس کی ویب سائٹhttps://dgip.gov.pk
اورسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں۔

قارئین اردوویکلی کی سہولت کے لیئے ای پاسپورٹ کی مختلف کیٹیگریزکے لیئےفیس چارٹ نیچےمنسلک کیاجارہاہے

 


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }