جشن آزادی کے موقع پر کراچی کی جھنڈا گلی سیل

13

جشن آزادی کے موقع پر کراچی کی جھنـڈا گلی کو سیل کردیا گیا ہے، جس سے معروف پرچم ساز شیخ نثار نے ظلم قرار دے دیا۔

کراچی کے معروف پرچم ساز شیخ نثار احمد کے مطابق ایسے موقع پر جب یوم آزادی میں صرف 6 دن رہ گئے ہیں، پوری مارکیٹ جھنڈا گلی کو سیل کرنا نا قابل فہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتنے لوگ اس پابندی سے متاثر ہوں گے، ان کا بھی تو سوچنا چاہیے، یہ لوگ پورے سال جشن آزادی کا سامان اس امید پر بناتے ہیں کہ انہی دنوں میں اپنا سرمایہ منافعے کے ساتھ حاصل کر سکیں گے۔

شیخ نثار احمد نے کہا کہ اب ان کا سرمایہ کہاں سے پورا ہوگا، پہلے ہی اگست کے پورے مہینے سندھ میں دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے، اب ایک نیا ظلم ڈھایا گیا ہے لہٰذا حکام بالا سے نظر ثانی کی درخواست ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }