اسپتال میں سرجری کے دوران سونو نگم نے گانا گا کر سب کو حیران کردیا

11

معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے اسپتال میں سرجری کے دوران بھی موسیقی سے اپنا رشتہ قائم رکھا اور آپریشن کے وقت ڈاکٹرز کے لیے گانا گا کر مداحوں کو حیران کردیا۔ اس دلچسپ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی۔

سونو نگم کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں آپریشن تھیٹر میں اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے، جہاں طبی عملہ ان کی سرجری میں مصروف ہے۔ اسی دوران گلوکار نے درد اور تکلیف سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم کے سامنے اچانک مختصر میوزیکل پرفارمنس پیش کردی۔

اس موقع پر سونو نگم نے 1949 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دلاری‘‘ کا مقبول گیت ’’سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے‘‘ گایا۔ یہ نغمہ برصغیر کے لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گلوکار نے ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے سرجری کے دوران ڈاکٹر اور ان کی ٹیم کے لیے اچانک گانا گانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق درد کے عالم میں بھی گانا گانا موسیقی سے ملنے والی خوشی کا اظہار ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے سونو نگم کے حوصلے اور آواز کی خوب تعریف کی۔ صارفین نے گلوکار کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ سونو نگم نے رواں برس جون میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اعصابی نظام سے متعلق ایک تکلیف دہ طبی مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسی طبی مسئلے کے باعث انہیں حالیہ سرجری سے گزرنا پڑا۔
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }