حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات آج دوبارہ ہوں گے، ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

20

حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان آج کراچی مین مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کے دو دور اب تک ناکام رہے جس کے باعث ملک بھر میں ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ آج کے پی ٹی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سے مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں چیف سیکرٹری سندھ، کمشنر کراچی اور ڈی آئی کراچی شریک ہوں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ 6 دن سے پورے پاکستان میں ہماری ملک گیر ہڑتال جاری ہے، ہماری پر امن ہڑتال مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے واضح کیا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کسی یقین دہانی میں نہیں آئیں گے، ہمارے پورے پاکستان کے ٹرانسپورٹرز ملک گیر ہڑتال پر ہیں، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے نوٹیفیکیشن نہیں ہوتا ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔

ادھر، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے بھی مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کا کہ کراچی میں آج حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے نمائندگان کے درمیان اہم مذاکرات ہوں گے، جن میں ٹرانسپورٹرز کے مطالبات اور موجودہ ہڑتال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی وفد میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ محمد جنید انور، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن، چیف سیکرٹری سندھ، کمشنر کراچی، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ اور چیئرمین پورٹ قاسم سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری ہڑتال آج چھٹے روز میں داخل ہو چکی ہے اور ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات کے حق میں پرامن طور پر احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور حکومت کے ساتھ سنجیدہ اور نتیجہ خیز بات چیت کے لیے تیار ہیں، تاہم صرف یقین دہانیوں پر ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

محمد اویس چودھری ایڈووکیٹ نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات جائز، قانونی اور ملکی معیشت کے مفاد میں ہیں۔ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم کرکے ان پر عملی اقدامات نہیں کیے جاتے، ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں ہونے والے مذاکرات سے مثبت اور عملی پیش رفت کی امید ہے، تاہم ٹرانسپورٹرز اپنے مؤقف اور مطالبات پر مکمل طور پر قائم ہیں۔ ہمارے مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }