امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسکول کے قریب مشتبہ فراد کی فائرنگ سے تین خواتین سمیت چار افراد کے زخمی ہوگئے جس کے بعد ملزم نے تلاشی کے دروان اپنی جان بھی لے لی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ایک پوش علاقے میں اسکول کے قریب فائرنگ سے تین خواتین سمیت چار افراد کے زخمی ہونے کے بعد پولیس ابتدائی معلومات کے لئے 23 سالہ نوجوان کی تلاش لی جس دروان شوٹر نے اپنی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق ایک نجی اسکول کے نزدیک تین افراد کو گولیاں لگیں، ان میں ایک 54 سالہ مرد اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، تیسری زخمی ہونے والے میں ایک 12 سالہ لڑکی تھیں جنہیں بازو میں گولی لگی لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر تھی۔
چوتھی زخمی خاتون عمر کی 60 سال ہے جنہیں گولی چھو کر گزری اور موقعے پر ہی انہیں فسٹ ایڈ دے دیا گیا۔
واشنگٹن ڈی کی میئر مریئل بوزر نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ یہ ایک اور مثال ہے اسلئے ہمیں اسلحے سے متعلق سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا امریکا میں اس کا بہت رجحان بڑھ گیا ہے، بندوق سے تشدد کی اسلحے تک آسان رسائی کو رکنا ہو گا، لوگوں کو اپنے بچے اسکول لے جاتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔
دوسری جانب ڈی سی کے نائب پولیس چیف کے مطابق فائرنگ کرنے والے 23 سالہ نوجوان کا نام ریمنڈ اسپینسر ہے اور اسکا تعلق ورجینیا کے مضافاتی علاقے فیئر فیکس سے تھا۔