یومِ آزادی کے موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر تبدیلی گارڈز کی پُروقار تقریب

23

کراچی:

یومِ آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر تبدیلی گارڈز کی پُروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔

پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالیے۔  ہر سال 14 اگست کو پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس یہ ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔ 

بانی پاکستان کے مزار پر پاک بحریہ کے اعزازی گارڈز میں 2 دستے شامل ہیں۔ اعزازی گارڈز کا ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز جبکہ دوسرا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔

اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل محمد عمیر نےمزارقائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر ہو چکا ہے، بھارت نے ہمیں للکارا، ہماری مسلح افواج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں ددنان شکن جواب دیا کہ دنیا ہمین مان گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ملک ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا، انگریز سرکار نے صوبہ سندھ کیخلاف سازش کی جو ناکام رہی، دس اکتوبر انیس سو اڑتیس صوبہ سندھ کراچی میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی، صوبہ سندھ کو فخر ہے کہ جس نے پاکستان بنانے میں کردار نبھایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }