
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی، غزہ سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ حملے کیے گئے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق حملوں میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں جنگ کے سائرن گونج اٹھے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں۔
دوسری جانب حماس کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے گئے جن کی زد پر کئی اسرائیلی علاقے آئے ہیں۔
حماس کے لیڈر محمد دائف کہتے ہیں کہ ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کرلیا کہ ’بس بہت ہوچکا‘۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کردیا، اسرائیل کے وزیر دفاع نے اضافی فوج طلب کرنے کی منطوری دے دی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی زیرِ صدارت ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے2007ء سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔