یوم آزادی کے موقع پر شہداء کے اہلخانہ جذبۂ حب الوطنی سے سرشار

19

یوم آزادی کے موقع پر شہداء کے اہلخانہ جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ہیں، شہداء کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔

پاک وطن کے دفاع اور قوم کے روشن مستقبل کے لیے شہداء نے اپنا آج قربان کر دیا۔

یوم آزادی کے موقع پر نائیک احمد شریف شہید کی بیوہ کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کی خاطر نائیک احمد شریف شہید نے 7 اگست 2021 کو آزاد کشمیر کے لیپہ سیکٹر میں جام شہادت نوش کیا۔

بیوہ نائیک احمد شریف شہید نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کے باوجود فخر ہے کہ اللہ نے نائیک احمد شریف کو شہادت جیسے اعلیٰ مقام سے نوازا، شوہر کی شہادت کے بعد میں 14 اگست کا دن تمام شہداء کے لیے دعا کرتے ہوئے گزارتی ہوں، تمام شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک سرزمین کی حفاظت کی ہے۔

بیوہ نائیک احمد شریف شہید نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر پوری قوم کو یہ پیغام ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں اور اپنے ملک کی حفاظت کریں، پاکستان کی مسلح افواج کی دفاع وطن کے لیے دی گئی لازوال قربانیاں اور شہداء کا مقدس لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }