کراچی؛ سرکاری اسکول میں چوکیدار کے بیٹے کی 8سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش

15

سولجر بازار میں گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول میں دوسری جماعت کی 8 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم اسکول کے چوکیدار کا بیٹا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سولجر بازار تھانے کے علاقے سولجر بازار نمبر2 میں واقع گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول میں دوسری جماعت کی 8 سالہ طالبہ (ع) کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی، متاثرہ طالبہ اسکول سے بھاگ کر گھر پہنچ گئی اور گھر والوں کو صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد متاثرہ طالبہ کے اہلخانہ اسکول پہنچے اور اسکول میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی۔

واقعے پر علاقہ مکینوں نے اسکول کے چوکیدار ابراہیم اور اس کے بیٹے کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ مکینوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد متاثرہ بچے کے اہلخانہ کی جانب سے سولجر بازار تھانے کے باہر احتجاج شروع کر دیا گیا۔

اس دوران مشتعل مظاہرین کی جانب سے ٹائر جلا کر سڑک کو بھی ٹریفک کے لیے بند کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہریار کے نام سے کی گئی، ملزم اسکول کے چوکیدار کا بیٹا ہے اور چوکیدار کی اسکول میں ہی رہائش ہے، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا بعدازاں پولیس نے ملزم شہریار کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے بات چیت کے ذریعے مشتعل مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ضرورت محسوس ہونے پر متاثرہ بچی کا میڈیکل بھی کروایا جائے گا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد محمد ابراھیم کی مدعیت میں گرفتار ملزم کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }