پہلے فیملی ڈنر، اب ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے واک؛ کینڈل جینر اور جیکب ایلوردی کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

13

امریکی ماڈل کینڈل جینر اور آسٹریلوی اداکار جیکب ایلوردی ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہوں کی زد میں آگئے جب دونوں کو لندن میں ایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 اگست کو کینڈل جینر اور جیکب ایلوردی کو لندن میں ڈنر کے بعد ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے سڑک پر چلتے دیکھا گیا۔ دونوں نے معروف ریسٹورنٹ چائنا ٹینگ میں ایک ساتھ ڈنر کیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل 19 اگست کو بھی دونوں لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں نظر آئے تھے جہاں اس مرتبہ جیکب ایلوردی کے والد جان ایلوردی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ مبینہ جوڑی کا ایک ساتھ فیملی ڈنر کرنا بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

حالیہ مہینوں کے دوران کینڈل اور جیکب کو مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔ دونوں مارچ میں وینٹی فیئر آسکر پارٹی میں نظر آئے تھے جبکہ اپریل میں کوچیلا کے دوران بھی ان کی ملاقات نے ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں کو ہوا دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }