آٹھ سال قبل ایسے کام چھوڑ دیئے جن سے اللہ ناراض ہو؛ اداکارہ لیلیٰ

15

فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ نے رئیلٹی شو میں اپنے ماضی کے بولڈ پرفارمنسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 برس قبل ایسے کام سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جسے وہ اپنے دینی عقائد کے مطابق درست نہیں سمجھتی تھیں۔

لیلیٰ 1990 کی دہائی سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں رئیلٹی شو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، خواہشات اور شوبز کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔

لیلیٰ نے کہا کہ وہ رئیلٹی شو جیتنے کے لیے دعا کر رہی ہیں کیونکہ انعامی رقم سے وہ اپنا گھر اور ایک بڑی گاڑی خریدنے کا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں۔

گفتگو کے دوران لیلیٰ نے اپنے ماضی کے بعض ایسے پرفارمنسز کا بھی ذکر کیا جنہیں آج وہ مناسب نہیں سمجھتیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً آٹھ سال قبل انہوں نے ایسے کام چھوڑنے کا فیصلہ کیا جو ان کے مطابق اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف تھے۔

لیلیٰ کی گفتگو نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ کچھ لوگوں نے ان کے ماضی پر بات کرنے کے بجائے موجودہ سوچ اور تبدیلی کو سراہا، جبکہ بعض صارفین نے ان کے بیانات پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ لیلیٰ کی گفتگو بناوٹی محسوس نہیں ہوتی اور دعا کی کہ اللہ ان کی دعائیں قبول کرے۔

ایک اور صارف نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں لیلیٰ رئیلٹی شو جیتیں گی کیونکہ انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار خلوص کے ساتھ کیا ہے۔

تاہم بعض افراد نے ان کے بار بار اپنی مشکلات اور ماضی کے تجربات کا ذکر کرنے پر بھی تنقید کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }