کراچی؛ خاتون کا زچگی کی مبینہ جعلی رپورٹس پر آپریشن، فیملی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

16

ناظم آباد کے نجی اسپتال میں خاتون کا زچگی کی مبینہ جعلی رپورٹس پر آپریشن کے معاملے پر اسپتال انتاظمیہ نے فیملی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان ہمدرد اسپتال منصور کے مطابق اب صورتحال کافی حد تک واضع ہوگئی ہے اور یہ ثابت ہوچکا ہے کہ خاتون حاملہ نہیں تھی، میڈیکل معائنہ کے بعد بھی اسکی تصدیق ہو چکی ہے کہ خاتون حاملہ نہیں تھی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ فیملی کی جانب سے اسپتال کی توڑ پھوڑ پر قانونی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب، خاتون کے حاملہ نہ ہونے کے باوجود آپریشن والے معاملے پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کام کرے گا۔

ترجمان کے مطابق طبی معائنے پر اٹھنے والے سوالات کا جواب ہیلتھ کیئر کمیشن دے گا، ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی مکمل ہونے کا انتظار کریں، ہیلتھ کیئر کمیشن کی تحقیقات کے بعد ڈاکٹرز کی کارکردگی پر سوال ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }