صرف 4 ہزار افراد مسجد اقصٰی میں نمازِ جمعہ ادا کرسکے

53
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی سخت پابندیوں کے باعث مسجد اقصٰی میں جمعہ کی نماز میں صرف 4 ہزار کے قریب نمازی شامل ہوسکے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصٰی کی جانب جانے والے اہم راستوں اور گزر گاہوں کو بند کر دیا تھا۔ 

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکڑوں نمازیوں کو مسجد اقصٰی جانے والی راہداریوں پر نماز جمعہ ادا کرنی پڑی، جبکہ سڑکوں اور راہداریوں میں نماز پڑھنے والوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے اور دیگر علاقوں سے آنے والے نمازیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی جانب جانے والی ہائی وے پر نماز جمعہ ادا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }