وومینز ایشیا کپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

49

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے وومینز ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارت کی ٹیم کو 71 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق آج سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں عالیہ ریاض کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو باآسانی شکست دے دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان 8 ویں اوور میں 41 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکا تھا، اس موقع پر منیبہ اور عالیہ ریاض نے 36 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔

 منیبہ نے 45 گیندوں پر 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے، جبکہ عالیہ ریاض نے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 57 رنز بنائے۔

Advertisement

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

یو اے ای کی ایشا اوزا نے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 74 رنز بنا سکی۔

یو اے ای کی خوشی کمار نے سب سے زیادہ 19 گیندوں پر ناقابل شکست 20 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سے ایمن انور، نشرا سندھو، عمائمہ سہیل اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اب اپنا آخری گروپ میچ 11 اکتوبر کو سری لنکا سے کھیلے گا۔ دونوں سیمی فائنلز 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ ٹیم چوتھے نمبر کی ٹیم سے ٹکرائے گی جب کہ دوسرا سیمی فائنل گروپ مرحلے میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }