صدر پاکستان آصف علی زرداری لندن پہنچ گئے

23

لندن:

صدر پاکستان آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے جہاں وہ تقریباً دو ہفتے قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف میڈیکل چیک اپس بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری لندن میں قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔

صدر زرداری سے لندن میں مختلف وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تقریباً 6 سال بعد برطانیہ پہنچے ہیں جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }