بھارت میں مونکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو کیرالا کے وزیر صحت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے تین دن پہلے کیرالہ پہنچنے والے ایک شخص میں مونکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص کا سیمپل پونے وائرولوجی انسٹیٹیوٹ بھیجا گیا تھا اور اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، متاثرہ شخص کو تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منکی پاکس، دنیا بھر کے مجموعی متاثرین میں سے 80 فیصد یورپ میں
کیرالہ کی وزیر صحت نے بتایا کہ مریض سے ملنے والے تمام لوگ بھی زیرنگرانی ہیں جن میں اسکے والد، والدہ، ٹیکسی ڈرائیور، ایک آٹو ڈرائیور اور ٹیکسی پر بیٹھے 11 ساتھی مسافر شامل ہیں۔
Advertisement
وزیر صحت وینا جارج کا کہنا ہے کہ بیماری کے ابتدائی رابطوں تک پھیلنے کا اندیشہ ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق اب تک 2 ماہ کے درمیان 63 ممالک میں مونکی پوکس کے 9 ہزار 200 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت اگلے ہفتے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گا جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا مونکی پوکس کوعالمی صحت کی ایمرجنسی قرار دیا جائے یا نہیں۔
یاد رہے کہ منکی پوکس ایک وائرل بیماری جو فلو جیسی علامات اور جلد کے زخموں کا باعث بنتی ہے، یہ مرض کورونا یا اس طرح کی دیگر وباؤں کی طرح تیزی سے نہیں پھیلتا۔
اس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، سوجن ، تھکاوٹ اور جلد کی بیماری شامل ہیں مذکورہ وائرس کا تعلق آرتھوپاکس وائرس فیملی سے ہے۔