امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا

15

ٹیکساس کے شہر کیروِل میں ایک نومولود بلی کے بچے کو گاڑی کے انجن کمپارٹمنٹ سے بحفاظت نکال لیا گیا، جو مبینہ طور پر تقریباً 122 کلومیٹر کا سفر طے کرکے راکسپرنگز سے کیروِل پہنچا تھا۔

سٹی آف کیروِل کے مطابق پیٹرسن ہیلتھ کا ایک ملازم کام پر پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ گاڑی کے انجن بے کے اندر ایک ننھا بلی کا بچہ موجود ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بلی کا بچہ گاڑی میں چھپ کر راکسپرنگز سے کیروِل تک کا سفر طے کرتا رہا۔

https://www.facebook.com/kerrvillepets/videos/what-a-kpa-morning-for-this-tiny-soul-kerrville-pets-alive-received-a-call-from-/817225001452013/

اطلاع ملنے پر کیروِل اینیمل کنٹرول افسر اور ریسکیو گروپ کیروِل کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اسپتال کے عملے نے بلی کے بچے کو بحفاظت نکالنے کے لیے گاڑی کی اگلی گرِل ہٹا دی، جس کے بعد اسے معائنے اور ضروری نگہداشت کے لیے لے جایا گیا۔

یہ ننھا مسافر تقریباً 122 کلومیٹر کے غیر معمولی سفر کے بعد خوش قسمتی سے محفوظ حالت میں گاڑی سے باہر نکال لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }