جاپان کے سابق وزیرِاعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوایبے پر حملہ آور نے گن سے حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی تھی۔
High quality footage of the ex PM of Japan, Shinzo Abe being shot at from behind with an improvised double barreled shotgun .pic.twitter.com/5XFbUAjNUj
— Dr Moriarty (@aarjunx) July 8, 2022
Advertisement
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شنزو آبے کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران بظاہر گولی لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے، حملہ شنزو ابے کی تقریر کے دوران ہوا جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر گئے۔
رپورٹ کے مطابق گولی سابق وزیر اعظم آیبے کے بائیں سینے کی جانب لگیں، انٹرنیٹ میں سابق وزیراعظم کی زخمی حالت میں زمین پر گری ہوئے تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ خون میں لت پت نظر آرہے ہیں۔
شنزو ایبے پر حملے کے فوری بعد مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شنزو ایبے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔
Updated: The attacker of former Japanese PM Shinzo Abe, identified as Tetsuya Yamagmi from Nara city, #Japan "Man in grey tshirt is suspect that shot former PM Abe Shinzo”
Look at his customized shotgun. #shinzoabe pic.twitter.com/q5KRV2ph34— Bhoopendra Singh 🇮🇳 (@bhoopendrasing5) July 8, 2022
سابق وزیر اعظم آیبے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا، وہ ایوان بالا کے انتخابات سے قبل انتخابی مہم کیلئے نارا میں تھے۔
عینی شاہد نے بتایا کہ پہلی گولی کی وجہ سے شنزوابے پیچھے کی طرف لڑکھڑا گئے، جب کہ دوسری گولی کے بعد وہ زمین پر گرگئے۔
واضح رہے کہ جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے شنزو ایبے نے 2006 میں ایک سال حکومت کی اور پھر 2012 سے 2020 تک اپنے عہدے پر فائز رہے اور آٹھ سال تک حکومت کے بعد وہ آنتوں کی بیماری کے باعث استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے۔
یاد رہے کہ جاپان میں اسلحہ پر قابو پانے کے حوالے سے دنیا کے سخت ترین قوانین لاگو ہیں اور ایک کروڑ 5 لاکھ افراد کے ملک میں آتشیں اسلحے سے ہونے والی سالانہ اموات کی تعداد بہت کم ہے۔
بندوق کا لائسنس حاصل کرنا جاپانی شہریوں کے لیے بھی ایک طویل اور پیچیدہ عمل ہے، اس کے حصول کے لیے شہریوں کو پہلے شوٹنگ ایسوسی ایشن سے سفارش حاصل کرنی ہوتی ہے اور پھر سخت پولیس چیکنگ سے گزرنا ہوتا ہے۔