آزاد جموں و کشمیر؛ تراڑ کھل روڈ پر مظاہرین کے حملے میں زخمی رینجرز اہلکار شہید

16

آزاد جموں و کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مظاہرین کے مسلح حملے میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں تراڑ کھل روڈ پر کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے اسنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں رینجرز جوان سپاہی  آصف حسین گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

رینجرز اہلکار 4 ستمبر کو فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تاہم سپاہی  آصف حسین نے 10 ستمبر کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں دوران علاج جام شہادت نوش کرگئے۔

حکام کے مطابق آمد و رفت میں شدید مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظر علاقہ مکین کے پر زور مطالبے پر بند راستے کھولنےکے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق فسادی جتھے کا سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف جدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشت گردی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ ریاستی رٹ کا ہر حال میں قیام اور تحفظ ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کے خلاف فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }