شاداب خان نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ کر بڑا اعزاز حاصل کرلیا

44

شاداب خان نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ کر بڑا اعزاز حاصل کرلیا

آل راؤنڈر شاداب خان سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 98 وکٹیں حاصل کرکے سابق لیگ اسپنر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر شاداب خان کی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ اعزاز 84 میچز کھیلنے کے بعد اپنے نام کیا ہے جب کہ شاہد آفریدی نے 99 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد 98 وکٹیں حاصل کیں تھیں، اس فہرست میں اب ان کا دوسرا نمبر ہے۔

علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولروں کی فہرست میں تیسرا نمبر عمر گل کا ہے، جنہوں نے 60 میچز کھیل کر 85 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں دوسرے نمبر سب زیادہ وکٹیں لینے والے آف اسپنر سعید اجمل ہیں، جنہوں نے 64 میچز میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

فاسٹ بلر حارث رؤف بھی اس فہرست میں شامل ہیں، حارث رؤف 57 میچز کھیل کر 72 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز شاہد آفریدی کے پاس تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }