ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے، ہارنے اور شرکت کرنے والی کس ٹیم کو کتنے پیسے ملیں گے، تفصیلات سامنے آگئیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی انعامی رقم سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔
پاکستان کو شکست دے کر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے والی ٹیم انگلینڈ کو 16 لاکھ امریکی ڈالر جبکہ رنر اپ پاکستان کو 8 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔
ان کے علاوہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام 16 ٹیموں کو بھی میچ فیس کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مختص انعامی رقم بھی دی جائے گی۔
سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں نیوزی لینڈ اور بھارت کو 4،4 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
Advertisement
Find out how the total prizepool of USD $5.6 million will be distributed among the 16 teams following a highly successful #T20WorldCup https://t.co/C4Sm1uJXsO
— ICC (@ICC) November 14, 2022
سپر 12 مرحلے میں باہر ہونے والی آٹھ ٹیموں میں سے ہر ایک کو 70 ہزار امریکی ڈالر ملیں گے جبکہ سپر 12 مرحلے میں فی میچ جیتنے پر 40 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی۔
پہلے مرحلے میں باہر ہونے والی چار (یو اے ای ، ا سکاٹ لینڈ، نمیبیا ، ویسٹ انڈیز ) ٹیموں کو 40، 40 ہزار امریکی ڈالر میچ فیس اور فی میچ جیتنے کی 40 ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم ملے گی۔
Advertisement
Advertisement