قلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

19

قلات کے قریب قومی شاہراہ این 25 پر دہشت گردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی گئی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے این 25 پر اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کررکھی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کلیئر کیا اور وہاں سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد کی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }