کینیا کی ایگنس نگیٹچ نے خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

11

کینیا کی ایتھلیٹ ایگنس نگیٹچ نے کوپن ہیگن میں ورلڈ ایتھلیٹکس روڈ رننگ چیمپئن شپ کے دوران خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ نگیٹچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21.1 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ، 5 منٹ اور 15 سیکنڈ میں طے کیا اور سابق عالمی ریکارڈ صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے توڑ دیا۔

سابق ریکارڈ بھی کینیا کی پیرس جیپچرچر نے 2020 میں قائم کیا تھا۔

ایگنس نگیٹچ نے دوڑ کے آغاز ہی سے برتری حاصل کرلی تھی اور اختتام تک اسے برقرار رکھا۔

ان کی ہم وطن ویرونیکا لولیو 50 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہیں۔

خواتین کی مجموعی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ ایتھوپیا کی لیٹسن بیٹ گیدی کے پاس ہے جنہوں نے 2021 میں ایک گھنٹہ 2 منٹ اور 52 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی تھی۔

نگیٹچ کے لیے رواں سال یہ ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل وہ جنوری میں ورلڈ کراس کنٹری چیمپئن شپ بھی جیت چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }