سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مزید سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم

17

کراچی:

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 148  ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 800  روپے کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 37  ہزار 336  روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح  مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 686  روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 945  روپے  ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20 روپے کی کمی سے 6 ہزار 558  روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17  روپے کی کمی سے  5 ہزار 622 روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }