ایشین گیمز: پب جی گیم نے پاکستان کو میڈل جتوا دیا

12

جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے پانچواں میڈل حاصل کرلیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے  ای سپورٹس کے پب جی موبائل ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا۔

قبل ازیں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹ، ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ اور اسکواش میں 4 برانز میڈل حاصل کر چکا ہے۔

پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم اور ہاکی ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں جس کے بعد مزید دو میڈل یقینی ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }