پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد قیصر کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ

11

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اسد قیصر نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک کو عوامی تحریک سمجھتا ہوں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کراچی میں ہیں، آپ کا پیغام ان تک پہنچا دیتا ہوں۔ احتجاج آئینی حق ہے، ملک میں ہر ایک کو پرامن احتجاج کرنے کا حق ہے۔
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }