ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے کے حامی

8

ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے کے حامی ہیں۔

عوام اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کے قیام کے حق میں کھل کراپنی رائے کااظہار کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان کے عوام نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کی تجویز خوش آئند ہے،یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے احساسِ محرومی اور علاقائی تعصب کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ بڑے صوبوں میں دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامی یونٹس سے متعلق شہریوں کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر سرکاری سہولیات ان کی دہلیزپرمیسرآئیں گی۔

عوامی رائے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت ملکی مسائل کے حل کے لیے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }