عمران خان کے طبی معائنے کیلئے لندن سے ڈاکٹر طلب کرنے کی تصدیق، رپورٹ سامنے آگئی

19

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے طبی معائنے کے لیے لندن سے ڈاکٹر طلب کیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے اور ان کی جانب سے کی گئی سفارشات کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل طلب کیا گیا، ڈاکٹر فرقاد عالمگیر 10 اگست کو بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کا حصہ تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بلڈ پریشر کی دوا تبدیل کی تھی جبکہ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کی اڈیالہ جیل آمد سے پارٹی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی آگاہ تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کا نام بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق حالیہ مذاکراتی عمل میں بھی سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر فرقاد کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آچکی ہے، جس کے مطابق میڈیکل بورڈ چار ڈاکٹروں پر مشتمل تھا، جن میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا اینگزائٹی لیول ’تھری پلس‘ قرار دیا تھا، بلڈ پریشر اور اینگزائٹی لیول کنٹرول کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کو روزانہ ایک گھنٹہ واک کی سفارش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات، اخبارات، ٹی وی اور کتابوں کی فراہمی اور عمران خان کی اہلیہ سے ملاقاتوں میں اضافے کی بھی سفارش کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }