نارتھ کراچی سیکٹر سی 11 میں بجلی کی طویل بندش سے علاقہ مکین پریشان

16

کراچی:

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر سی 11 میں بجلی کی فراہمی ایک گھنٹے سے زائد وقت سے معطل ہے جس کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اور مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث صبح اسکول، کالج اور یونیورسٹی جانے والے طلبہ جبکہ دفاتر جانے والے افراد بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }