علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

17

راولپنڈی:

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر ہوگیا۔

تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر کردیا گیا، عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 16 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر کردی۔

راولپنڈی کی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، تاہم متعلقہ عدالت کے جج امجد علی شاہ کے چھٹی پر چلے جانے کے باعث فیصلہ ایک مرتبہ پھر مؤخر ہوگیا۔

مقدمے کی سماعت کے موقع پر 9 ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے، جبکہ علیمہ خان لاہور جیل میں ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔

دوران سماعت وکیل صفائی فیصل ملک نے علیمہ خان کو عدالت میں طلب کرنے کی استدعا بھی کی۔

عدالت نے علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ اس طرح مقدمے کا فیصلہ مسلسل تیسری مرتبہ مؤخر ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }