کراچی، سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

23

کراچی:

شہر قائد میں سپر ہائی وے پر بائیکو پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ریسکیو اور چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص اور زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، جبکہ حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }