کراچی، سائٹ ایریا میں گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں طلب

19

کراچی:

شہر قائد کے سائٹ ایریا میں سیمنز چورنگی کے قریب گودام میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔

ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے ابتدائی طور پر 2 گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں۔

تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں جس کے بعد آپریشن میں مصروف گاڑیوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }